امریکا کاپاکستان میں انتخابات پر دھاندلی الزامات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

50 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکا کاپاکستان میں انتخابات پر دھاندلی الزامات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آیا پہلے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ے کہا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اسی لئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے، جب کسی جماعت کی اکثریت نہیں ہوتی کو اتحادی حکومت بنتی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں سمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے ہیں۔

کیرن جین پیئر نے کہا کہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں پر واضح کر چکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں، جو بہت اہم اور ضروری ہے۔

Comments are closed.