جہانگیر ترین الیکشن میں ناکامی پرسیاست چھوڑدی،پرویز خٹک کا آرام کرنے کا اعلان

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینئر سیاسی رہنما جہانگیر ترین الیکشن میں ناکامی پرسیاست چھوڑدی،پرویز خٹک کا آرام کرنے کا اعلان، پرویز خٹک نے اسٹیبلشمنٹ کے دباو میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی تاہم انتخابات میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پرویز خٹک نے انتخابات میں حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے سیاست نہیں چھوڑی کچھ دیر آرام کرنا چاہتا ہوں۔

دوسری طرف استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے عام انتخابات میں لودھراں اور ملتان سے شکست پر پارٹی کی چیئرمین شپ اورسیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کا کہنا ہے جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے ہار گئے تھے جن میں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں شامل ہیں ان کی جماعت بھی انتخابات میں خاطر خواں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

پنجاب میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک ہی سیٹ جیتی ہے۔

Comments are closed.