بھارتی فوج کا کرنل دوست کی بیوی سے جنسی زیادتی پر گرفتار
فوٹو :فائل بھارتی میڈیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کا کرنل اپنے ہی دوست کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرنل نیرج پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سویلین دوست کو آفیسر میس میں بلاکر نشہ آور چیز پلائی جس کے بعد اس کی روسی نژاد بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارت کی مقامی پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا جس کے بعد کرنل نیرج گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتا رہا اور اس دوران فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔
کرنل نیرج کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے ملزم کی موبائل لوکیشن کو ٹریس کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو اس نے اندر سے دروازہ بند کرلیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم نے تھوڑی سی مزاحمت کا سامنا کیا تاہم بعد میں کرنل کو جنسی زیادتی پرگرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر نے کرنل کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں بتایا گیا ہےکہ کرنل نیرج نے اسے اور اہلیہ کو آفیسر میس میں مدعو کیا تھا جہاں اس نے خاتون کے شوہر کو نشہ آور مشروب پلایا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔
واقعہ کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ کرنل نیرج نے شوہر کے بے ہوش ہونے کے بعد خاتون سے زیادتی کی جب کہ مزاحمت پر اس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
Comments are closed.