پاکستان نے2 2سو بھارتی سکھ یاتریوں کوویزےجاری کر دیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آج سکھ یاتریوں کی آمد پر انتظامات کاجائزہ لینے حسن ابدال جائیں گے، پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے۔
پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے، سکھ یاتری 12 سے 21 اپریل تک بیساکھی کی تقریبات کے لیے پاکستان آسکیں گے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزوں کے اجراء کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیاہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو 12 سے 21 اپریل تک کا ویزاجاری کیا گیا ہے، بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے۔
جب کہ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے گئے ہیں اور پاکستان کا یہ اقدام مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وفاقی حکومت نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ 2019ء کے شیڈول کی منظوری دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تیاریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سکھ یاتریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ علاج و معالجہ اور سفری سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اسی سلسلہ میں کل حسن ابدال جارہے ہیں تاکہ سکھوں کے انتظامات کے حوالے سے تسلی کی جاسکے۔
Comments are closed.