یاسر حسین نے اپنی اہلیہ کی کتے کے ساتھ بنی تصویر شیئر کردی
فوٹو: فائل
کراچی(ویب ڈیسک)اداکار یاسر حسین نے اپنی بیوی ادکارہ اقراء عزیز کی کتے کے ساتھ بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس پر مختلف طرح کے کمنٹس آرہے ہیں۔
یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز کی یہ نئی تصویر انسٹا گرام کی اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے جس میں اقراء عزیز سیاہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے کرسی پر بیٹھی ہیں جب کہ ساتھ کتا بھی کھڑا ہے۔
بظاہر تصویر دیکھ کر لگتاہے اداکارہ امید سے ہیں جب کہ کتے کے جسم پر لکھا ہےteja، اب یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تیجا لکھنے سے مراد ان کی کیاہے یا کتے کا نام تیجا ہے۔
فنکار جوڑے کی 28دسمبر2019کو شادی ہوئی تھی جب کہ یاسر حسین نے ایک ایوارڈ شو کے دوران ہی اداکاریاسر حسین نے اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ اظہار محبت کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر یاسر حسین اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور ان کی زیادہ تر تصاویر گھومنے سیر کرنے کی ہوتی رہی ہیں جب کہ غیر ملکی دورے کے دوران بھی ان کی خاصی تصاویر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
گزشتہ کچھ عرصہ سے ایک ٹرینڈ بن گیاہے اداکار توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنی تصاویر خود وائرل کرتے ہیں تاکہ لوگ انھیں یاد رکھیں اور کمنٹ کرتے رہیں ان پر کیونکہ کورونا کی وجہ سے دیگر شعبوں کی طرح شوبز بھی متاثر ہوا ہے۔
Comments are closed.