ہم اپنے والد عمران خان سے ملنے آنا چاہتے ہیں حکومت ویزا نہیں دے رہی، قاسم خان

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے ہم اپنے والد عمران خان سے ملنے آنا چاہتے ہیں حکومت ویزا نہیں دے رہی، قاسم خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے والد سے ملنے پاکستان سے آنے کیلئے ویزا اپلائی کر چکے ہیں، اب حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی.

ایک بیان میں قاسم خان نے کہا کہ میرے والد اور بانی پی ٹی آئی 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں، ان کی صحت بگڑ رہی ہے، انہیں آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

قاسم خان نے مزید کہا کہ قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے، بچوں کو والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے۔

https://

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ناقابل تلافی نقصان سے پہلے اس معاملے پر آواز اٹھائیں.

ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ ان کے والد عمران خان کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے جبکہ بچوں کو اپنے والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔

قاسم خان نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں اور بروقت مداخلت کریں تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت مل سکے۔

Comments are closed.