ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں،شاہ رخ خان

48 / 100

فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں۔

اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’جوان‘ کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے فینز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

شاہ رخ خان کے ایک مداح نے انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بتایا کہ میری 2 سالہ بیٹی نے فلم جوان دیکھ کر گھر واپسی پر ایک پوسٹر بنایا جس میں گلابی رنگ نمایاں تھا کیونکہ اس کے خیال میں جوان میں ’گرل پاور‘ کو دکھایا گیا ہے۔ اسے وکرم راٹھور بھی پسند آیا۔

 

اداکاری کے سفر کا آغاز، بیٹی سہانا کو شاہ رخ نے کیا مشورہ دیا؟

شاہ رخ خان نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بیٹی بالکل صحیح سمجھی ہے۔ فلم ’ جوان ‘ واقعی گرل پاور سے متعلق ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کا مزید کہان تھا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں۔ اس بات سے وکرم راٹھور کو بھی اتفاق ہے۔اپنی بیٹی کو میرا پیار اور دعائیں دیجئے گا۔ ’جوان‘ میں شاہ رخ کے کردار کا نام وکرم راٹھور ہے۔ شاہ رخ خان 23 سالہ بیٹی سہانا خان کے والد ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے مذہب پر کہا- میں مسلمان، میری بیوی ہندو اور  بچے ہندوستان– News18 Urdu

جوان کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ ثانیا ملہوترا، پریا مانی، نینتھرا اور دپیکا پڈکون نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم جوان گلوبل باکس آفس پر تیزی سے 500 کروڑ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

Comments are closed.