گنج پن کاشکار مرد وخواتین کے لئے خوشبخری

45 / 100

فائل:فوٹو

بوسٹن: سائنسدانوں نے ایک سالماتی کیمیائی نظام دریافت کیا ہے جس سے بالوں کے خلیات کو تحریک دے کر دوبارہ ان کی افزائش کی جاسکتی ہے۔ توقع ہے کہ مردوزن میں گنج پن ختم کرنے کے لیے نئی تھراپی سامنے آسکیں گی۔ماہرین نے پگمنٹ والے خلیات اور خلیاتِ ساق کے درمیان اس اہم رابطے کو دریافت کیا ہے اور توقع ہے کہ جلد یا بدیر اس سے انسان مستفید ہوسکیں گے۔

ماہرین نے ایک طریقہ کار دریافت کیا ہے جس کے تحت بوڑھے ہوتے ہوئے پگمنٹ بنانے والے خلیات کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ بال پیدا کرسکیں۔ یہ تحقیق جریدہ نیچر میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بال پیدا کرنے والے انتہائی باریک گڑھوں کو نیوائی کہا جاتا ہے جہاں بال اگانے میں اوسٹیوپونٹِن اور سی ڈی 44 مالیکیول اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ رنگت (پگمنٹ) بنانے والے خلیات سگنل والے سالمات پیدا کرتے ہیں جنہیں اوسٹیوپونٹِن کہا جاتا ہے۔ کئی مواقع پر وہ جاگ جاتے ہیں اور اسٹیم سیل بنانے لگتے ہیں۔ ان اسٹیم سیل سے موٹے اور توانا بال نکلنے لگتے ہیں۔

یہ خلیات عموماً بے کار اور بوڑھے سمجھے جاتے ہیں جو پورے جسم کی بافتوں میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن انہیں اسٹیم سیل سے دوبارہ فعال کیا جاسکتا ہے۔ اور یہی عمل ماہرین نے ممکن کردکھایا ہے۔

ماہرین نے یہ طریقہ بے بال کے چوہوں پرآزمایا۔ جیسے ہی ان کے اسٹیم سیل (خلیاتِ ساق) فعال ہوئے تو چوہوں کے بال نکلنا شروع ہوگئے اور اس کا ایک سلسلہ چلتا رہا۔ لیکن ایک مرتبہ خلیات سوئے رہے اور دوسری مرتبہ سرگرم ہوئے اور یہ سائیکل چلتا رہا۔

ماہرین نے پگمنٹ والے خلیات اور خلیاتِ ساق کے درمیان اس اہم رابطے کو دریافت کیا ہے اور توقع ہے کہ جلد یا بدیر اس سے انسان مستفید ہوسکیں گے۔

Comments are closed.