گلگت بلتستان انتخابات،3اداروں کے سروے میں پی ٹی آئی آگے

فوٹو: فائل

گلگت(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اب تک کئے گئے تین اداروں کے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہواہے۔

، پلس کنسلٹنٹ سروے میں تحریک انصاف کے اکثریتی نشستیں ملنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے 15 نومبر کو شیڈول انتخابات میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا، حکمراں جماعت کو سب سے زیادہ 12 نشستیں پر فتح حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔

گلگت بلتستان انتخابات سے قبل پلس کنسلٹنٹ نامی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں پیشن گوئی کی ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کو انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف اس وقت گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کی کل 24 نشستوں پر الیکشن ہوگا، جس میں سے تحریک انصاف کو 12 پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔

پلس کنسلٹنٹ اور گیلپ سروے کے اعدادو شمار

پیپلزپارٹی کو 5 اور مسلم لیگ ن کو صرف 1 نشست پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے،رپورٹ کے مطابق اگر12 نشستوں پر فتح حاصل کر لی تو تحریک اں صاف باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

سروے کے دوران مقبول ترین لیڈر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 42 فیصد افراد نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیا۔ 17 فیصد نے بلاول بھٹو زرداری اور 15 فیصد نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا۔ مریم نواز صرف 3 فیصد عوام کی پسندیدہ لیڈر قرار پائیں۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں بھی وزیراعظم سب سے مقبول لیڈر قرار پائے۔ 41 فیصد افراد نے عمران خان کو سب سے مقبول رہنما قرار دیا تھا 23 فیصد لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری جبکہ 16فیصد افراد نے نواز شریف کو مقبول ترین لیڈر قرار دیا۔

اس کے علاوہ مقبول ترین سیاسی جماعتوں کے حوالے سے ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی پہلی چوائس قرار دیادوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ووٹرز کی پسندیدہ جماعت جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا تیسرا نمبر رہا۔


گیلپ سروے کے مطابق 27 فیصد ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا۔24 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جب کہ 14 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔12 فیصد ووٹرز نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ۔

Comments are closed.