گلگت، خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت
فوٹو: فائل کالنگا ٹی وی
گلگت: گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تین مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے۔
جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت سنانے کے ساتھ ساتھ 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیاہے۔
اجتماعی زیادتی کے اس مقدمہ کا فیصلہ میں بتایا گیاہے خاتون سے زیادتی کرنے والے تینوں مجرموں نے متاثرہ خاتون کو 7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہوا اور ایک ماہ کی مختصر مدت میں کیس کا فیصلہ سنایا۔
سزا پانے والے تینوں مجرموں کا تعلق بلتستان کے علاقے اروندو شگر سے ہے، یادرہے زیادتی کے اس واقعہ کے خلاف لوگوں نے احتجاج بھی کیا تھا اور متاثرہ خاتون کو فوری انصاف دینے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔
Comments are closed.