گراونڈ کی ٹیم میٹنگ میں کوچز کی مداخلت ہضم نہیں ہوتی، رمیض راجہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیض راجہ نے میدان میں کوچز کے آ جانے پر اعتراض اٹھایاہے ۔
آئی پی ایل کے میچز کے دوران مختلف ٹیموں کے کوچز کی میدان میں دراندازی رمیز راجہ کو کھٹکنے لگی ، جس پر انھوں نے اپنی رائے دے دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ بات ہضم نہیں ہوتی کہ اننگز شروع ہونے سے قبل جب کھلاڑی میدان میں جمع ہوکر حکمت عملی کے بارے میں بات اور اپنا عزم جواں کرتے ہیں تو کوچز کیوں ان کے درمیان آ دھمکتے ہیں؟
رمیز راجہ نے کہا کہ باونڈری کے اندر75 میٹر کے گراونڈ میں کپتان کی حکمرانی ہونا چاہیے، جس کو ٹیم کی قیادت کرنا ہے وہی باس نظر آئے اور کھلاڑیوں کو ہدایت دے تو بہتر ہے۔
Comments are closed.