کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
فائل:فوٹو
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے پر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے۔ اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ’ضم‘ ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا ۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پارٹی قیادت اور وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، حکمران جماعت لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب تک جسٹن ٹروڈو نگراں کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اب ان بڑے تجارتی خسارے کا شکار نہیں ہو سکتا جس سے کینیڈا گزر رہا ہے، جسٹن ٹروڈو کو اس بات کا اندازہ تھا اس لیے وہ مستعفی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ’ضم‘ ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گے۔
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ضم ہونے سے امریکا اور کینیڈا روسی اور چینی بحری جہازوں کے خطروں سے بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں گے اور یہ ایک عظیم قوم بن جائے گی۔
Comments are closed.