کیمبرج انٹرنیشنل کے تمام ممالک میں امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

ویب ڈیسک

اسلام آباد : کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی اور جون 2020 میں کسی بھی ملک میں بین الاقوامی امتحانات منعقد نہیں ہوں گے۔

جو امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں ان میں کیمبرج آئی جی سی ایس ای ، کیمبرج او لیول ، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول ، کیمبرج ای ای ایس ڈپلومہ اور کیمبرج پری یو شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امتحان دہندہ نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اور اس میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر مذکورہ فیصلہ کیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں بہت سارے ممالک نے مئی اور جون تک اسکولوں کی بندشوں میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ہمارے لیے اسکولوں میں امتحانات کا انعقاد ناممکن ہے۔

کیمبرج انٹرنیشنل کےاعلامیہ کے مطابق ہماری گلوبل کمیونٹی آف اسکول سے مسلسل سے مشاورت جاری ہے جنہیں اس غیر یقینی وقت پر زیادہ سے زیادہ اعتماد کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم اپنے طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت، فلاح و بہبود اور تمام طلبہ کے ساتھ انصاف پسندی کو یقینی بنائیں اور ان کی تعلیم کو جاری رکھنے میں ان کی مدد کریں۔

ہم اسکولوں کو رہنمائی فراہم کریں گے، ہم دنیا بھر کی جامعات سے بات کر رہے ہیں تاکہ طلبہ جلد سے جلد اپنی تعلیم کے سفر کو جاری رکھ سکیں اس صورتحال میں طلبہ کے حوصلے اور پڑھنے پر منفی اثرات سے بھی واقف ہیں۔

اعلامیہ میں کہاگیا کہ ہم اسکول، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ویب سائٹ پر www.cambridgeinternational.org پر وسیع پیمانے پر تدریسی معاونت اور وسائل فراہم کررہے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے 26 مارچ بروز جمعرات تک تمام اسکولوں کو مطلع کردیں گے، ہم جانتے ہیں کہ اسکولوں کو بہت جلد واضح رہنمائی چاہیے۔

Comments are closed.