کیریبیئن لیگ، شعیب ملک کی ٹیم نے 10 میچز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا
پروویڈینس(نیٹ نیوز) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک کی کیربیین ٹیم گیانا ایمازون واریئرز نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں 10 میں سے 10 میچز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ٹیم گیانا ایمازون واریئرز نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں 10 میں سے 10 میچز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جب کہ ٹیم نے گزشتہ روز ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹ سے شکست دی۔
یاد رہے شعیب ملک کی کیربیین لیگ میں ہمیشہ بہت اچھی کارکردگی رہی ہے اور وہ اس لیگ کے بیسٹ بیٹسمین بھی قرار پاچکے ہیں.
Comments are closed.