کورونا ،24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوران کورونا وائرس سے مزید 54 افراد جاں بحق ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160 اور سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوئے.

خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز نئے کیسز سامنے آئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 2 ہزار 945، سندھ میں 2 ہزار 885، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 346، اسلام آباد میں 305، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 155 مریض انتقال کر گئے۔

Comments are closed.