کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران نےمیرپور آزاد کشمیر کا دورہ کیا

فوٹو : پی آر 

میرپور: صدر کشمیر جرنلسٹس فورم عرفان سدوزئی اور منتخب عہدیداران کی قیادت میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران نےمیرپور آزاد کشمیر کا دورہ کیا جس میں ٹی وی چینلز ، اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔

دورے کے دوران ممبران ،کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے سربراہ اوربانی چیئرمین چوہدری اختر صاحب کی دعوت پر KORT پہنچے تو ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین چوہدری اخترحسین نے ادارے کے مقاصد،جار ی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور تمام شعبوں کا دورہ کروایاگیا۔

چیئرمین چوہدری اختر حسین کی صحافیوں کو بریفنگ

صحافیوں کو بتایا گیاکہ کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ کا قیام 8 اکتوبر 2005 کے ایک ماہ بعد نومبر 2005 میں کرائے کی عمارت میں عمل میں لایاگیا اور اب 20 سال بعد 140 کنال سے زائد رقبے پر اس کا اپنا کمپلیکس موجود ہے۔

کمپلیکس میں 500 سے زائد یتیم بچے بچیاں رہائش پذیر ہیں جن کی عمریں ایک ماہ سے لیکر 20 سال تک ہیں، تمام بچوں کو بہترین رہائشی سہولیات کیساتھ عالمی معیار کے تعلیمی ماحول میں پلے گروپ سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم اوران ڈور ، آوٹ ڈور کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس وقت ادارے کے درجنوں بچے میڈیکل ، انجنئیرنگ اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں، ہمارے طلباء کی ایک بڑی تعداد تعلیم مکمل کرنے کے بعد کورٹ کے مختلف شعبوں میں بھی خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اب KORT کی انتظامیہ میں 60 فیصد ہمارے اپنے اعلی ٰ تعلیم یافتہ بچے شامل ہیں، انہی بچوں نے اس ادارے کو چلانا ہے ۔

کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران نےمیرپور آزاد کشمیر کا دورہ کیا

ادارے میں بچوں کوچوہدری اختر نے بتایاکہ ادارہ بیرون ملک پاکستانیوں اور مخیر حضرات کے عطیات سے چلتاہے اور بورڈ آف گورنرزمیں ان کے خاندان کا کوئی فرد یا رشتے دار شامل نہیں اور نہ کبھی ہوگا۔ بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کی ضرورت بڑھ رہی ہے، اس لیے جلد پاکستان میں بھی فنڈ ریزنگ مہم کا آ غاز کیا جائے گا۔

چوہدری اختر حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت کی سہولیات میں بہتری اور بڑے ہسپتالوں پربوجھ کم کرنے کے لیے تمام اضلاع میں بنیادی صحت مراکز کواپ گریڈ کیا جانا چاہے اس حوالے سے ہمارے پاس ایک بہترین ورک پلان موجود ہے ۔

کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تحت 12 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری 250 بستروں پر مشتمل، اسٹیٹ آف دی آرٹ ، ہسپتال کے منصوے کی سائیٹ کا بھی دورہ کیا،یہ منصوبہ دو مراحل میں 3 سال کی مختصر مدت میں مکمل ہوگا جبکہ فیز ون کی تکمیل کے لیے 14 ماہ کی مدت رکھی گئی ہے.

ہسپتال میں تمام غریب مریضوں کا علاج سو فیصد مفت ہوگا اور صحت کارڈ کی بھی سہولت دستیاب ہوگی،منصوبے میں ہسپتال کیساتھ پارکنگ پلازہ اور مریضوں کے لواحقین کے لیے رہائش کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

چوہدری اختر نے بتایا کہ کوٹلی میں آزادکشمیر کا پہلا جدید ترین ، برن سینیٹر،، بھی تکمیل کے قریب ہے جو20 بستروں پر مشتمل ہوگا۔کشمیر جرنلسٹس فورم کے تمام ممبران نے بانی چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ ، چوہدری اختر کی دکھی انسانیت کے لیے خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

صحافیوں نے کہا کہ انہوں نے جو یہاں دیکھا وہ ان کے لیے ناقابل تصور ہے ، چوہدری اختر نے نہ صرف ننھے فرشتوں کو اپنے آغوش میں لیا بلکہ انہیں گھر سے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،معصوم بچوں سے ملاقات نے ان کا دن یادگار بنادیا۔

کشمیر جرنلسٹس فورم اور KORT کے درمیان تعاون کا معاہدہ

اس موقع پر کشمیر جرنلسٹس فورم اورKORT کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا جس کے تحت کشمیر جرنلسٹس فورم کے تمام مستحق ممبران کو ادارے کے تمام ریلیف منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کے جے ایف میڈیاکے محاذ پر کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کیساتھ پارٹنز کے طور پر کام کرے گا ۔

معاہدے کی دستاویزات پر صدر کشمیر جرنلسٹس فورم سردار عرفان سدوزئی اور چیئرمین چوہدری اخترنے دستخط کیے ۔چوہدری اختر حسین نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی ۔کے جے ایف ممبران نے سیاحتی مقام منگلا ڈیم اور واٹر سپورٹس کلب کا بھی دورہ کیا اوررات گئے واپس اسلام آباد پہنچے۔

Comments are closed.