ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرامریکی فوج کا وینزویلا پر حملہ، صدر مادورو اور ان کی اہلیہ گرفتار
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرامریکی فوج کا وینزویلا پر حملہ، صدر مادورو اور ان کی اہلیہ گرفتار کر لی گئی جنھیں بعد ازاں ملک سے باہرمنتقل کردیا گیا ہے، اس دوران وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم ازکم 7دھماکے ہوئے.
امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلاکے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑکر ملک سے باہر منتقل کردیا گیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈرپر بڑے پیمانے پرحملہ کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر وینزویلا کے معاملے پرپاکستانی وقت کےمطابق رات 9 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا حکم دیا ہے.
یہ حملےکاراکس،میرانڈا،آراگوا،لاگویرا ریاستوں میں ہوئے ہیں،امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے، وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔
ابتدائی طور پر وینزویلا حکومت نے تصدیق کی کہ حملےکاراکس، میرانڈا، آراگوا اورلاگویرا ریاستوں میں ہوئے ہیں، ان امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرناہے۔
وینزویلا حکومت نے حملوں پر ردعمل میں کہا کہ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، ہم امریکا کی فوجی جارحیت کو مستردکرتے ہیں۔ وینزویلا کے صدر نے حملوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
ادھر روسی میڈیا یہ دعویٰ کررہا ہے کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کےدفاعی ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بنایاگیا ہے اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
روسی میڈیا کا کہناہےکہ وینزویلا کے کئی جزائر میں امریکی میرینز کے زمینی آپریشن شروع کرنے کی غیرمصدقہ اطلاعات آئی ہیں۔
حملے کے حوالے سے کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ کاراکس پرمیزائل داغے جارہے ہیں اور کاراکس حملوں پریواین سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلاکے صدر اوران کی بیوی کو گرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی فوج کے ٹاپ اسپیشل یونٹ ڈیلٹا فورس نے پکڑا،امریکی اٹارنی جنرل نے7 اگست 2025 کو وینزویلا کے صدر ماودوروکی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
امریکی ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کا کہناہےکہ ان کی امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انہیں بتایا ہےکہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو مجرمانہ الزامات پر مقدمہ چلانےکے لیےگرفتار کیا گیا ہے۔
مائیک لی کے مطابق مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا میں اب مزید کوئی کارروائی نہیں کرے گا.
Comments are closed.