ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کی مہلت 10 دن تک بڑھا دی
فوٹو : اسکرین شاٹ
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کی مہلت 10 دن تک بڑھا دی، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا ہے.
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے امریکہ کے 10 جہاز گزرنے کی بات کی تھی جنھیں ایران نے نہیں روکا تھا.
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ان سے انرجی پلانٹس پر حملے سات دنوں کے لیے مؤخر کرنے کو کہا تھا، تاہم انھوں نے تہران کو 10 دن دیے اور وہ (ایران) بہت ’شکر گزار‘ ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فوکس نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے ’اچھی‘ بات چیت چل رہی ہے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ ’انھوں (ایران) نے میرے لوگوں کے ذریعے مجھ سے اچھے طریقے سے کہا: ’کیا ہمیں مزید وقت مل سکتا ہے؟‘ اس لئےمیں نے کہا میں آپ کو 10 (دن) دیتا ہوں کیونکہ انھوں نے مجھے جہاز دیے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے نا ہم نے آٹھ جہازوں کی بات کی تھی۔ وہ جس ’تحفے‘ کی میں نے بات کی تھی۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے ’تحفتاً‘ 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔
Comments are closed.