ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لا ش برآمد

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد پولیس کے ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لا ش برآمد ہوئی ہے ۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19کے افسر تھے۔ وہ این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہرپہلو سے تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے ۔

Comments are closed.