چین کا پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت و قومی وقار کے دفاع و حمایت کااعلان

61 / 100

فوٹو: فائل

بیجنگ( ویب ڈیسک )چین کا پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت و قومی وقار کے دفاع و حمایت کااعلان سامنے آیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کے دور کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

ترجمان چین حکومت کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد یہ بیان سامنے آیاہے ، ترجمان نے کہا
چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور مضبوط ترین حامی ہے۔

چینی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت میں اس کی مدد کریں گے، چینی وزیر خارجہ اور شاہ محمود کی ملاقات کے بعد ترجمان کاٹویٹ۔

http://

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گریٹ پاور ٹیم میں خطے کے چھوٹے ممالک نشانہ نہیں بننے چاہیئں۔

چینی وزارت خارجہ نے خطے میں روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں کہا کہ چھوٹے اور درمیانے ممالک سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے۔

وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ہم سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے ممالک کو سرد جنگ کا ہتھیار نہ بنایا جائے۔

Comments are closed.