چین اور پاکستان کا مشرق وسطیٰ کےلیے پانچ نکاتی مشترکہ اقدام، جنگ بندی پر زور

چین اور پاکستان کا مشرق وسطیٰ کےلیے پانچ نکاتی مشترکہ اقدام، جنگ بندی پر زور

فوٹو : فائل

 اسلام آباد: چین اور پاکستان کا مشرق وسطیٰ کےلیے پانچ نکاتی مشترکہ اقدام، جنگ بندی پر زوردیا گیاہےچین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سفارتی پیش رفت کرتے ہوئے بیجنگ میں “خلیج اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پانچ نکاتی مشترکہ اقدام” جاری کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے سپیشل نیوزپی کے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات نے نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں فوری جنگ بندی، دشمنی کے خاتمے، جلد از جلد امن مذاکرات کے آغاز، غیر فوجی اہداف کے تحفظ، عالمی جہاز رانی کے راستوں کی سیکیورٹی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بالادستی پر زور دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سفارتی کوششیں، ایران-امریکا سیزفائر کےلئے “اسلام آباد اکارڈ” دونوں ممالک کوپیش

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پانچ نکاتی منصوبہ نہ صرف چین اور پاکستان کے مشترکہ موقف کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عالمی برادری کی امن سے متعلق توقعات کے بھی عین مطابق ہے، جسے مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے مثبت ردعمل اور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

چین اور پاکستان کا عالمی امن کے لیے مشترکہ مؤقف، گلوبل گورننس اصلاحات 

چین اور پاکستان، جنہیں “آہنی دوست” قرار دیا جاتا ہے، خطے کے اہم مسائل پر مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے نہ صرف دوطرفہ چینلز بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھی قریبی مشاورت جاری رکھی ہے۔

چینی قیادت، بالخصوص صدر شی جن پنگ نے عالمی سطح پر “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” (GGI) پیش کیا ہے، جس میں خودمختاری کے احترام، بین الاقوامی قانون کی پاسداری، کثیرالجہتی نظام کے فروغ اور انصاف پر مبنی عالمی نظام کی تشکیل پر زور دیا گیا ہے۔ اس اقدام کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں پھر توسیع کر دی

دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، بلکہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد مؤثر راستہ ہیں۔ چین اور پاکستان نے عالمی برادری، خصوصاً گلوبل ساؤتھ، پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کریں۔

واضح  رہے کہ اس سال چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، اور دونوں ممالک نے مستقبل میں اعلیٰ سطح کے روابط، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Comments are closed.