انگلینڈ کو روایتی حریف آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے شکست دے دی
فائل:فوٹو
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کو روایتی حریف آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے شکست دے دی، آسٹریلیا نے 352 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پر پورا کر لیا.
انگلینڈ کے بن ڈکٹ نے 165 رنز کی اننگز کھیلی جواب میں جواب جشل انگلس کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا.
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کی قیادت جوش بٹلرکررہے جبکہ آسٹریلیا کی کمان سٹیو سمتھ کے ہاتھوں میں ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پرعزم ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان جوش بٹلر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، آئی سی سی ایونٹس میں آسٹریلیا کیخلاف ہر میچ اہم ہوتا ہے۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کہا اہم باوٴلرز کی کمی محسوس ہوگی، انگلینڈ کو کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے، ٹیم فارم میں ہے اچھا کھیل پیش کریں گے۔
Comments are closed.