چہرے کے قریب موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی ہلاک
فائل:فوٹو
ممبئی:بھارت میں چہرے کے قریب موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔موبائل فون تین سال قبل خریدا گیا تھا اور اس کی بیٹری گزشتہ سال تبدیل کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون پھٹنے کا واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں تیسری جماعت کی طالبہ 8 سالہ بچی رات کے وقت موبائل فون استعمال کررہی تھی جو اچانک پھٹ گیا۔ موبائل پھٹنے کے نتیجے میں بچی کا چہرہ جھلس گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ موبائل فون تین سال قبل خریدا گیا تھا اور اس کی بیٹری گزشتہ سال تبدیل کی گئی تھی۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.