چھ ملکی ٹورنامنٹ ،پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا اعلان
فوٹو:فائل
اسلام آباد:سعودی عرب میں 6 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی گول کیپرز میں نیشا اشرف، رومیسا خان اور مافیہ پروین ، ڈیفینڈرز میں ملیکہ ، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی ، نزالیہ صدیقی ، نورین بیگ اور سارا خان کو شامل کیا گیا ہے۔
مڈ فیلڈ کیلئے کپتان ماریہ خان، علیحہ علاؤالدین،کائنات بخاری، رامین فرید، ماروی بیگ اور علیزہ صابر شامل ہیں، اس کے علاوہ فارورڈز میں صنوبر عبدالستار، زہمینہ ملک، ذولفیا نذیر، عالیہ صادق، انمول ہیرا ، سوہا ہیرانی اور اسرا خان ٹیم میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں 6 ملکی ویمنز ٹورنامنٹ 18 سے 30 ستمبر تک ہوگا۔
Comments are closed.