پی اے ایف ہسپتال میں ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے کا انعقاد

فوٹو: پی اے ایف

اسلام آباد(زمینی حقائق ) پی اے ایف ہسپتال اسلام آباد میں ورلڈ ہیپاٹا ئیٹس ڈے کے موقع پر جگر کے امراض پر ایک  سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

اس سمپوزیم کا انعقاد پاکستان سوسائٹی فار اسٹڈی آف لیور ڈیزیزز  اور پاکستان فیملی فزیشنز کے اشتراک سے کیا گیا۔اس سمپوزیم کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔

اپنے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے آج کے د ن کی مناسبت سے اس سمپوزیم کے کامیاب انعقاد پر پی اے ایف ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  میجر جنرل (ریٹائرڈ)  صفدر عباس اور انکی پوری ٹیم کو دادِ تحسین دی۔

انہوں نے لوگوں میں جگر کے جملہ امراض اور ان کے تدارک سے متعلق آگہی پہنچانے کی اہمیت کو  اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو مستقبل میں ایسی مزید تقریبات کا تسلسل سے انعقادکرتے رہنا چاہیے۔

تقریب میں جگر کے جملہ امراض اور ان کے تدارک پر ملک کے معروف ڈاکٹرز نے بھی سیر حاصل گفتگو کی۔بعد ازاں تقریباً ایک ہزار کے لگ بھگ افراد کا ہپاٹائیٹس اسکریننگ ٹیسٹ بالکل مفت کیا گیا۔

پروفیسر مظفر لطیف نے اس مہلک اور جان لیوا بیماری کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے متعلق لٹریچر شرکت کنندگان میں مفت تقسیم کیا۔

Comments are closed.