پی ایس ایل 11، آج افتتاحی میچ میں قلندرز اور حیدرآباد مد مقابل

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، پی ایس ایل 11، آج افتتاحی میچ میں قلندرز اور حیدرآباد مد مقابل ہیں افتتاحی میچ شام 7 بجے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے.

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے تاہم میچز براہ راست نشر ہوں گے۔

لاہور میں پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ حساس حالات کے پیشِ نظر شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے.

اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے 6 ہزار سے زائد افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سیف سٹی نے کہا ہے کہ 950 سے زائد جدید کیمروں سے شہر بھر میں مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ فیشل ریکگنیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے سیکیورٹی سسٹم مزید مؤثر بنایا گیا ہے اور ڈرونز سے اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کے روٹس، ہوٹلز، ایئر پورٹ کے گرد و نواح کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11، کپتانوں نے پریس کانفرنس میں اچھی کرکٹ کھیلنے کا عزم ظاہر کیا، کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں، میچز ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر دیکھے جاسکیں گے۔

Comments are closed.