پی ایس ایل میں “چاچا” کا چرچا، اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو دلچسپ لقب دے دیا
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد:پی ایس ایل میں “چاچا” کا چرچا، اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو دلچسپ لقب دے دیا، پاکستان کے بعد آسٹریلین کرکٹ کا چاچا بھی مشہور ہوگیا پہلے حارث روف نے مزاق میں کہا تھا پھر پورے پی ایس ایل میں مشہوری ہوئی اور پھر سابق آسٹریلین کپتان جو پی ایس ایل گیارہ کا حصہ ہیں نے بھی آسٹریلین چاچائے کرکٹ کی تصدیق کردی۔
پاکستان سپر لیگ (PSL) میں ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ حال ہی میں راولپنڈی کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد ٹیم کے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے، جہاں آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ نے اپنے ساتھی پیٹر سڈل کو “چاچا” کہہ کر سب کو محظوظ کر دیا۔
میچ کے بعد گفتگو کے دوران اسٹیو اسمتھ نے ہنستے ہوئے پیٹر سڈل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں سب انہیں “چاچا” کے نام سے جانتے ہیں۔ اس پر دونوں کھلاڑی خوب محظوظ ہوئے اور ہنسی مذاق کا یہ لمحہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔
Steve Smith and Peter Siddle break down today’s win, applauding a true team effort and setting sights on finishing the Lahore leg on a high! 🔥🏏#HBLPSL11 | #NewEra | #QGvMS pic.twitter.com/ekYxkaDs7t
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 5, 2026
دلچسپ بات یہ ہے کہ “چاچا” کا یہ لقب پہلی بار بگ بیش لیگ میں سامنے آیا تھا، جب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے پیٹر سڈل کو اس نام سے پکارنا شروع کیا۔ بعد ازاں یہ نام اتنا مقبول ہوا کہ خود پیٹر سڈل نے بھی اسے خوش دلی سے قبول کر لیا۔
چند روز قبل ایک میڈیا گفتگو میں پیٹر سڈل نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ “اوورسیز چاچا” ہیں جبکہ افتخار احمد کو انہوں نے “لوکل چاچا” قرار دیا۔
میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پیٹر سڈل کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور باؤلرز نے مخالف ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھا۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی شکست دیدی، اسٹیو اسمتھ کی ففٹی
اسٹیو اسمتھ نے اسپنرز، خاص طور پر محمد نواز اور عرفات کی بولنگ کو سراہا اور کہا کہ کپتان کی حکمت عملی نے ہدف کے تعاقب کو آسان بنا دیا۔ انہوں نے شان مسعود کی بیٹنگ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر میچ کے ساتھ بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور ان میں بڑے شاٹس کھیلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
دوسری جانب پیٹر سڈل نے اسٹیو اسمتھ کی اننگز اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ ان کی شاندار شراکت کو ٹیم کی جیت میں کلیدی قرار دیا۔
ملتان سلطانز کی اس کامیابی اور کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار ماحول نے نہ صرف ٹیم کا مورال بلند کیا بلکہ شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا، جس کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔
Comments are closed.