پی ایس ایل سیزن 9،شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا ء کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے
فائل:فوٹو
ملتان: کرکٹر شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے۔
ثنا شعیب ملک ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گی جس کے سیزن 9 میں شعیب ملک کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کا آغاز آج ہوگا۔
پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی، جس میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.