پوپ فرانسس کی طبیعت مزیدبگڑ گئی ،وینٹی لیٹر پر منتقل

42 / 100

فائل:فوٹو
ویٹی کن:ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پوپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
ادھر معالجین کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت میں بگاڑ تشویشناک ہے۔ عالمی کیتھولک برادری پوپ فرانسس کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

Comments are closed.