پولیس وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والے میاں بیوی گرفتار
فوٹو:سوشل میڈیا
راولپنڈی ( ویب ڈیسک )میاں بیوی کو پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق لے بیٹھا پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میاں بیوی نے راولپنڈی میٹرو سمیت متعدد مقامات پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں، ویڈیوز میں دونوں پنجاب پولیس کی یونیفارم پہنے ہوئے ہیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرلیے ہیں، جبکہ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس کاروائی کے علاوہ بھی پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش اور غیر اخلاقی حرکات کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتارکر کے اسلحہ وایمونیشن اور منشیات برآمدکرلیں۔
ملزم حماد جمیل ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی سوشل میڈیا پر تشہیر کر کے خوف ہراس پھیلاتا تھا۔ایس ایچ اوصا دق آباد کے مطابق ملزم کے باکسر گروپ سے روابط ہیں جو لڑائی جھگڑوں اور سماج مخالف سرگرمیوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہے۔
ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
Comments are closed.