پاگل کتے نےخاتون سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا
فوٹو : فائل
ایوبیہ(عتیق عباسی)تحصیل لورہ کے مرکزی بازار لورہ اور محلقہ ویلیج کونسل ڈھیری کیالہ کے محلہ بگلہ میں پاگل کتے نے ایک خاتون سمیت 12 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ بگلہ میں قبرستان پر جنازے کے انتظار میں موجود نوجوان فہیم پر پاگل کتے نے حملہ کر دیا جبکہ قریب ہی ایک خاتون کو زخمی کرتے ہوئے لورہ بازار کا رخ کر لیا.
پاگل کتا جس راستے سے جاتا رہا بچوں سمیت سب کو زخمی کرتا رہا ،اسی دوران لورہ بازار میں پیٹرول پمپ کے قریب ایک نوجوان پر حملہ کرکے اسے زخمی کیا تو قریب ہی موجود دوسرے نوجوان کامران نے کتے کو اپنی طرف آتا دیکھ کے اسے لاتوں سے دھکیلنے کی کوشش کی.
کتا مسلسل حملہ کرتا رہا اس دوران زخمی نوجوان نے بھی اپنا پاس موجود لاٹھی سے کتے کو مارنے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکا ،اسی اثناء میں کامران نامی نوجوان نے پھتروں سے کتے پہ حملہ کیا اور خود بھی گر گیا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا.
اس کے باوجود دونوں نوجوان زخمی ہونے کے باوجود کتے کو مارنے کی کوشش میں مصروف رہے بعد ازاں کتے کو جان سے مارنے میں کامیاب ہوگئے ۔جس کے بعد طبی امداد کے لیئے لورہ ڈی ٹاہپ ہسپتال آئے جہان ڈاکٹرز کے مطابق زخمی نوجوان کامران کا بازو ٹوٹ چکا تھا.
تاہم یہ نوجوان کتے کے کاٹنے سے محفوظ رہا جبکہ دوسرے نوجوان کو کتا کاٹ چکا تھا، زمینی حقائق ڈاٹ کام ،کے رابطہ کرنے پر انچارج ڈی ٹاہپ ہسپتال لورہ ڈاکٹر فردوس نے بتایا کہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ ایک خاتون سمیت 12 مریض ہسپتال لائے گے ہیں.
جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے ان مریضوں کو کہا گیا ہے کہ این آئی ایچ اسلام آباد سے پاگل کتے سے کاٹے جانے کی ویکسنیشن بھی کروائی جائے تاکہ وہ مزید متاثر نہ ہوں.
Comments are closed.