پاک نیوزی لینڈ سیریز، لیتھم اور بابراعظم کپتان، دونوں ٹیموں کا اعلان، سینئرز کی واپسی

53 / 100

فوٹو : فائل

لاہور : پاک نیوزی لینڈ سیریز، لیتھم اور بابراعظم کپتان، دونوں ٹیموں کا اعلان، سینئرز کی واپسی ہوگئی، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے.

پاکستان ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کےلیے اعلان کردیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ میں نظر آئیں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1643249882080083974?t=qfbFQxs8Gty43XEMO_FHyA&s=19

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان کی نائب کپتان برقرار، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دمیں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، احسان اللّٰہ دونوں فارمیٹ میں شامل ہیں۔

زمان خان اور صائم ایوب کو انشورنس (Insurance) مل گئی، اور وہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ عماد وسیم بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

اسپنر اسامہ میر کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جبکہ عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے.

نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم کا اعلان، ٹام لیتھم کو کپتانی مل گئی

پاکستان سے ون ڈے سیریز کےلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پانچ ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

 

اسی طرح نوجوان کھلاڑیوں بین لسٹر اور کول میک کونچی کو بھی نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جن کا پاکستان سے سیریز میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری اور ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں.

ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ بھی کیوی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1642085020838895618?t=XCXkPZwclpi4OVz3uTbbNQ&s=19

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کےلیے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے۔

ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کی تقرری کیوی کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز میں ہم آہنگی میں مدد دے گی.

Comments are closed.