پاکستانT20 ورلڈکپ میں شریک ہو گا، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلے گا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پاکستانT20 ورلڈکپ میں شریک ہو گا، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلے گا ، حکومت پاکستان کی جانب سے باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں.
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی ہے اس ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں شرکت کرے گا۔
پاکستان ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کرے گا، پیر کو باضابطہ اعلان متوقع
اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیل کر بھی پاکستان اگلے مرحلے میں جا سکتا ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایاکہ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بطور احتجاج بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا کیا ہے اس کا مطلب آئی سی سی کے فیصلہ سے متاثر ہونے والے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی بھی ہے.
Comments are closed.