پاکستان یواے ای کوشکست دے کر انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان یواے ای کوشکست دے کر انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو : کرک انفو 

دبئی : پاکستان یواے ای کوشکست دے کر انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، پاکستان نے اپنے ایک اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم70 رنز سے ہرادیا،جیت کے لیے یواے ای کو 242 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یو اے ای کے خلاف آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ احمد حسین 65، سمیر منہاس 44 اور حمزہ ظہور 42 رنز بناکر نمایاں رہے،کپتان فرحان یوسف نے 20 اور حزیفہ نے 23 رنزبنائے۔

پاکستان کے عثمان خان آج بھی خاطرخواں کارکردگی نہ دکھا سکے یو اے ای کی جانب سے یوگ شرما نے 3، نسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں  پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں یو اے ای سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا۔

یو اے ای کی ٹیم 242 رنز ہدف کے تعاقب میں 38 ویں اوور میں 171 رنز بنا کرآوٹ ہوگئی،میزبان ٹیم کی طرف سے ایان مصباح 77 رنز بنا کرنمایاں رہے جب کہ پرتھوی مدو نے 27 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑی آوٹ کئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے، صیام ، احمد حسین اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ علی رضاتوقعات کے برعکس کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

اس جاری ایونٹ میں اب تک گروپ اے سے بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

Comments are closed.