پاکستان کی جنگ روکنے کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل، تفصیلات کا انتظار کریں، ایران
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پاکستان کی جنگ روکنے کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل، تفصیلات کا انتظار کریں، ایران کے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جنگ بندی کے حوالے سے اُمید کا عندیہ دیا ہے.
رضا امیری مقدم نےکہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جنگ روکنے کیلئے خیرسگالی اور سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، اس لئے اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔

امریکی نہیں جانتے ان کے کتنے بڑے اثاثے ہماری رینج میں میں ہیں، پاسدارانِ انقلاب
دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ تحمل کا وقت ختم ہوچکا ہے،امریکہ سرخ لکیر عبور کرتا ہے تو ردعمل خطے سے باہر ہو گا، امریکا اور اس کےشراکت داروں کےانفراسٹرکچرکونشانہ بنائیں گے.
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کےاتحادی برسوں خطے کے تیل اورگیس سے محروم رہیں گے، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکاکے علاقائی شراکت داروں کو جان لینا چاہیے کہ ہم نےہمسائیگی کی خاطر تحمل کا مظاہرہ کیا.
امریکہ کےاحمق رہنماؤں نےاپنے تمام مفادات یہودیوں کےقدموں پر قربان کردیے، امریکی رہنما نہیں جانتے کہ ان کےکتنے بڑے اثاثے ہماری رینج میں ہیں۔
مجھ سمیت ایک کروڑ 40 لاکھ ایرانی وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر
اس گھمبیر صورتحال میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد قابل فخر ایرانی وطن کےدفاع میں رضاکارانہ طورپر جانیں قربان کرنےکے لیےتیارہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔
اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا۔
Comments are closed.