پاکستان کپ، خیبر پختونخوا نے سندھ کی ٹیم کو 9رنز سے ہرادیا
راولپنڈی(زمینی حقائق )پاکستان کپ 2019 کے میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے خوشدل شاہ کی سنچری کی بدولت سندھ کو ایک سنسنی خیزمقابلے میں 9رنز سے ہرادیا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کپ 2019کے آٹھویں روزسندھ اور خیبر پختونخواکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سندھ کی ٹیم کے کپتان عمر گل نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
خیبر پختونخواکی ٹیم مقررہ 50اوورز میں300رنز بناکر آوٹ ہو گئی ،خوشدل شاہ نے 66گیندوں پر8چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 100رنز،محمد سعد نے 69اورعادل امین نے 23رنز بنائے۔
سندھ کی طرف سے حماد اعظم اور محمد الیاس نے بالترتیب60اور66رنز دیکر3,3،جنید خان نے دو جبکہ عمر گل اور نعمان علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سندھ کی ٹیم50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر291رنز بنا سکی اور 9رنز سے میچ ہار گئی ،عمر صدیق نے 69رنز،عمران رفیق نے آوٹ ہوئے بغیر61 رنز بنائے۔
آصف علی نے 42،عمر امین نے 32اور حماد اعظم نے 24رنز بنائے۔کے پی کی طرف سے زوہیب خان نے50رنز کے عوض3،وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو،دو جبکہ محمد عرفان جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خوشدل شاہ کو ان کی شاندار سنچری پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا،10اپریل کو فیڈرل ایریااور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
Comments are closed.