پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی بچ نکلے
فوٹو: فائل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی رپورٹ آگئی، تمام کھلاڑی کورونا وائرس سے بچ نکلے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگئے ہیں، اب اسکواڈ کے ارکان بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں، لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے کی اجازت ہوگی۔
زمبابوے کیخلاف قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں سمیت میچ آفیشل کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے، قومی ٹیم زمبابوے کیخلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ بائیو سکیور ماحول میں کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے کی اجازت ہوگی، ہوٹل میں قومی ٹیم نے ناشتہ بھی کیا۔
قومی ٹیم آج سہ پہر 4 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم دوسرے روز بھی راولپنڈی میں پریکٹس کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔
Comments are closed.