پاکستان کا ٹرائی نیشن سیریز میں سری لنکا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

فوٹو : پی سی بی

راولپنڈی : پاکستان کا ٹرائی نیشن سیریز میں سری لنکا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا کو آج جیت درکار ہے فائنل کھیلنے کے لیے ورنہ بات زمبابوے کے ساتھ رن اوسط پرکھنے پر چلی جائے گی.

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نےجیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر عثمان طارق اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جب کہ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور ابرار احمد کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ باؤلنگ اور بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

سری لنکا کو فائنل مقابلے میں رسائی یقینی بنانے کے لیے میچ میں پاکستان کو شکست دینی ہوگی، شکست کی صورت میں لنکن ٹائیگرز اور زمبابوے میں سے بہتر رن ریٹ کی حامل ٹیم فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرے گی۔

Comments are closed.