پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے دن بھی ٹریننگ سیشن جاری رکھا
اوول: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے دن بھی ٹریننگ سیشن جاری رکھا، ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم نے میٹیز اوول میں صبح کے وقت بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، اس موقع پر خواتین باولرز نے پورا زور لگا کر باولنگ کی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف ویسٹرن پروونس میں کھیلے گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا جو کہ مقامی چینل پر دکھایا جائے گا، انگلینڈ آمد سے قبل آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود ویمنز کھلاڑی پرجوش ہیں.
Comments are closed.