ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے امریکہ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دے دیا

فوٹو: اسکرین گریب

کولمبو : ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے امریکہ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ،بابراعظم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی.

شاداب خان نے 12 بالز پر 32 رنز بنائے، 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر رنز 76 بنائے تھے، کپتان سلمان علی آغا دوسرے میچ میں بھی فیل، صرف 2 رنز بنائے، دوسرے آوٹ ہونے والے صائم ایوب تھے جنھوں نے 19 رنز بنائے.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا (یو ایس اے) کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم کھیل رہے ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جارہے اس میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ گزشتہ ایونٹ کی شکست کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آنے پر پاکستانی بیٹرز نے چھکوں چوکوں کے ساتھ اننگز کا آغاز کردیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ سلمان مرزا کی جگہ پر عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیونز

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، شاہین آفریدی، عثمان طارق، ابرار احمد، محمد نواز، شاداب خان اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

امریکہ کی پلئینگ الیون.

امریکی ٹیم میں کپتان موناک پٹیل، ایندریس گوس، شایان جہانگیر، ملند کمار، سنجے کرشناموتھی، شبھم رانجانے، ہرمیت سنگھ، محمد محسن، شیڈلے وین شواک ویک، احسان عادل اور سورابھ نیٹراوالکر شامل ہیں۔

Comments are closed.