پاکستان دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 297 رنز پرآوٹ
کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اظہر علی اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں، فہیم اشرف 48 پر آوٹ ہوئے.
پاکستان کے اوپنر دوسرے ٹیسٹ میں بھی اوپننگ سٹینڈ دینے میں ناکام رہے اور شان مسعود پہلے میچ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے.
بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تو قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے تھے اظہر علی 52 اور محمد رضوان 21 رنز پر کھیل رہے تھے.
پاکستان کی طرف سے آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شان مسعود صفر، عابد علی 25 ،فواد عالم 2 حارث سہیل، ظفر گوہر 33،نسیم شاہ نے 12 رنز بنائے
نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمی سن نے 69 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساوتھی اور بولٹ حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں.
Comments are closed.