پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہار گیا، سیریز 2صفر سے جیت لی

53 / 100

فوٹو: پی سی بی ایکس 

بلاوائیو : سلمان آغا کی زیر قیادت ٹیم زمبابوے کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہار گئی، پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہار گیا، سیریز 2صفر سے جیت لی، آخری میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی۔

زمبابوے نے بلاوائیو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔

سلمان آغا 32، طیب طاہر 21، قاسم اکرم 20 رنز اور عباس آفریدی 15 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عثمان خان نے 5 اور صاحبزادہ فرحان نے 4 رنز بنائے۔

عمیر یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،زمبابوے نے 134 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

آخری اوور جہانداد خان نے کیا اور ان کی پہلی دو بالز پر ٹیل اینڈرز نے پہلے چھکا اور چوکا لگا کر بازی پلٹ دی تیسری بال پردو رنز بنا کر میزبان ٹیم نے پاکستان کو کلین سویپ کرنے سے روک دیا۔

زمبابوے کی جانب سے برین بینیٹ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ سکندر رضا 19 رنز، تادیوناشے مرومانی نے 15 اور ڈائن مائرز نے 13 رنز بنائے۔ آخری لمحات میں ٹینوٹینڈا ماپوسا نے 12 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

پاکستان کے عباس آفریدی نے 3، جہانداد خان نے 2، سلمان علی آغا اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ لی، یوں سیریز 2 ایک کے فرق سے پاکستان نے جیت لی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ با آسانی جیتا تھا جبکہ ون ڈے سیریز قومی ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔

تیسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل تھے۔

Comments are closed.