پاکستان اور نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلیں گے
آکلینڈ:نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج آک لینڈ میں کھیلاجائے گا گرین شرٹ کیلئے سیریز بچانے کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہوگا.نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
واضح رہے نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی کی برتری حاصل کر رکھی ہے.
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا جو کیوی بلے بازوں نے 18 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہےجبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبرکو شروع ہوگا۔
اطلاعات ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد انگوٹھے میں فریکچرکے سبب پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت ممکن نظر نہیں آتی۔
Comments are closed.