چوتھا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ کے5اوورز میں 36رنز
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے چوتھے ٹی ٹوئٹنی میں پاکستان کے خلاف پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر36 رنز بنا لئے ہیں۔
سینچورین میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر ٹاس جیت لیااور میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
آوٹ ہونے والے مارکرم تھے جو کہ محمد نواز کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، کریز پر جان من میلان 23اورڈوسن 2رنز بنا کر موجود ہیں۔
اس سیریز میں پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا، پاکستان کو یہ سیریز جیتنے کیلئے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے اور اگر جنوبی افریقا میچ جیت گئی تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔
اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا، جنوبی افریقہ کی سیریز ختم ہونے پر قومی ٹیم نے زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے جاناہے۔
Comments are closed.