پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ وارم اپ میچ کا مایوس کن اختتام

فوٹو : سوشل میڈیا

کولمبو : پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ وارم اپ میچ کا مایوس کن اختتام ہوا ہے اور شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ایکشن میں نہ دیکھ سکے اور بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول میچ کا گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا، بارش کے باعث گراونڈ کور کیا گیا تھا لیکن ایک بال بھی نہ پھینکی جا سکی.

آج صبح ہونے والی تیز بارش کے باعث گراؤنڈ کے بیشتر حصوں میں پانی جمع تھاجس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی، جب کہ 15 کو بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر نے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments are closed.