پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
فائل:فوٹو
کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 673 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 56 ہزار 65 پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 736 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار سے زائد پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 55 ہزار 391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.