پاکستانی گلوکار جنس تبدیلی کے بعد لڑکی بن گیا

فوٹو: سوشل میڈیا

ئاسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پیدائش سے لے کر بلوغت تک پہنچنے والا پاکستانی گلوکار جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکے کے طور پر پیدا ہو کر جوانی سے قبل اپنی جنس تبدیل کروانے والی پاکستانی گلوکارہ و ماڈل شاعرہ رائے کو عام طور پر لوگ ٹرانس جینڈر گلوکارہ ہی سمجھتے ہیں۔

شاعرہ رائے نے جنیڈر ڈس آرڈر کی خرابی کے باعث جوانی سے قبل ہی اپنی جنس تبدیل کروائی تھی،حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میں پہلی بار اپنی جنس اور زندگی پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کس طرح انہیں جنس تبدیل کروانے سے قبل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شاعرہ رائے نے بتا یا کہ وہ پیدائش سے لے کر تقریبا بلوغت تک لڑکا ہی تھیں۔تاہم کبھی بھی لڑکوں والے احساسات نہیں جاگے اور ان کی شکل بھی لڑکیوں کی طرح تھیں۔

شاعرہ رائے نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن سے ہی اپنے جنسی مسائل سے متعلق آگاہ تھیں،اور ان کی والدہ کو بھی ان کی پریشانیوں کا علم تھا مگر ان کی باتوں پر کوئی یقین نہیں کرتا تھا اور ہر کوئی سمجھتا تھا کہ وہ بہانے اور ڈرامے کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنس تبدیل کروانے سے قبل بھی انہیں بہت سارے لوگ پریشان کرتے تھے۔جنس تبدیل کروانے کے بعد تو انہیں مزید تنگ کیا گیا۔اس صورتحال کے باعث انہوں نے کم سے کم لوگوں سے تعلقات رکھے۔

 

شاعرہ رائے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔وہ بچپن میں والدین کے ہمراہ لاہور میں منتقل ہوئی تھیں،لاہور میں انہوں نے کالج تک تعلیم حاصل کی۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے دوران تنگ کیا جاتا رہا،انہوں نے کالج کی تعلیم کے دوران ہی اپنی جنس تبدیل کروائی۔وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے متحدہ عرب امارات چلی گئی تھیں۔تاہم جنسی مسائل کی وجہ سے انہیں بچپن سے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاعرہ رائے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں 8 سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا،جب کہ 12 سال کی عمر میں پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کالج کے زمانے میں طالب علموں کی جانب سے بہت زیادہ ہراساں کیا جاتاتھا جس کی وجہ سے ایک بار تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش بھی کی۔

شاعرہ رائے نے لوگوں کے رویے سے تنگ آ کر تین بار خودکشی کی کوشش کی۔لیکن اللہ نے انہیں نئی زندگی دی۔رواں برس کے آغاز میں ان کا گانا رات ریلیز ہوا جسے بالی وڈ فلم گھوسٹ میں بھی شامل کیا گیا۔وہ اس وقت کئی گانے ریلیز کرچکی ہیں، ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

 

Comments are closed.