ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے دوسرے میچ میں امریکہ کو 32 رنز سے شکست دیدی

فوٹو: کرک انفو

کولمبو : ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے دوسرے میچ میں امریکہ کو 32 رنز سے شکست دیدی امریکہ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 191 رنز ہدف کے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی ، پاکستان کی طرف سے 73 رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا.

کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا (یو ایس اے) نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 5 اوورز میں ہی ٹیم کی ففٹی مکمل کی جس کےلیے صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے جبکہ صائم نے 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

پاکستان کو پہلا نقصان 54 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 17 گیندں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ دو رنز کے اضافے کے بعد ایک رن بنانے والے کپتان سلمان علی آغا 56 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے،کپتان سلمان علی آغا دوسرے میچ میں بھی فیل ہوئے اور 2 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ پر بابر اعظم کےساتھ صاحبزادہ فرحان نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر ٹیم کے 100 رنز مکمل کیے۔

صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم کے درمیان 53 گیندوں پر 81 رنز کی پارٹنر شپ بنی جو 137 رنز پر تمام ہوئی جہاں بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب چھکا مارتے ہوئے

چھ رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کو چوتھا نقصان صاحبزادہ فرحان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد شاداب خان آئے اور 12 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی طرف بڑھایا۔ انہوں نے محمد نواز کے ساتھ مل کر 34 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ شاداب 177 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹوں پر مجموعی طور پر 3 رنز بڑھے، تاہم آخر اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے چھکا لگا کر ٹیم کا ٹوٹل 190 رنز تک پہنچایا۔

امریکا کی جانب سے بھارت کے خلاف 4 وکٹیں لینے والے شیڈلے وین شواک ویک نے پاکستان کے بھی 4 کھلاڑی آوٹ کئے جبکہ سورابھ نیٹراوالکر، محمد محسن اور ہرمیت سنگھ نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں امریکا کا آغاز اچھا رہا، پہلی وکٹ 42 رنز پر گری جب آندریس گوس 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد امریکا کی 53 پر دوسری اور 69 رنز پر تیسری وکٹ گری.

چوتھی وکٹ پر امریکا نے 54 رنز کی پارٹنرشپ بناتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا، تاہم پاکستانی بولرز نے پھر کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے وکٹیں لیں اور امریکا کو 158 رنز تک محدود رکھا۔

امریکا کی جانب سے شبھم رنجانے نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ شایان جہانگیر 49 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی.

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ سلمان مرزا کی جگہ پر عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیونز

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، شاہین آفریدی، عثمان طارق، ابرار احمد، محمد نواز، شاداب خان اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

امریکہ کی پلئینگ الیون.

امریکی ٹیم میں کپتان موناک پٹیل، ایندریس گوس، شایان جہانگیر، ملند کمار، سنجے کرشناموتھی، شبھم رانجانے، ہرمیت سنگھ، محمد محسن، شیڈلے وین شواک ویک، احسان عادل اور سورابھ نیٹراوالکر شامل ہیں۔

Comments are closed.