ٹی20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ ،بھارت نے امریکہ کو ہرا دیا
فوٹو : کرک انفو
کولکتہ : ٹی20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ ،بھارت نے امریکہ کو ہرا دیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی، کولکتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹ مائر نے 64 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 19ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اننگز کے 17ویں اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

ورلڈکپ کے پہلے دن کے تیسرے میچ میں
میزبان اور دفاعی چیمپئن بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ سوریاکمار یادیو کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت اپ سیٹ شکست سے بچ گیا۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے بھارت کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے حریف کو قابو کرنے کی پوری کوشش کی اور کامیاب بھی رہا، کپتان کے علاوہ بھارتی بیٹنگ لائن فیل ہو گئی۔
بھارتی ٹیم کے کپتان سوریاکمار یادیو کی 84 رنز کی اچھی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
امریکہ کی جانب سے شیڈلے وین شلویک نے 4 وکٹیں لیں۔ ہرمیت سنگھ نے دو جبکہ علی خان اور محمد محسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کے دئیے گئے 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔
سنجے کرشنامورتی اور شبھم رنجانے 37 ،37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہا وکٹیں لینے والے بولر محمد سراج تھے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
Comments are closed.