ٹی20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے آسٹریلیا کو ہرا دیا، نسانکا کی سنچری
فوٹو : کرک انفو
اسلام آباد : ٹی20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے آسٹریلیا کو ہرا دیا، نسانکا کی سنچری نے جیت کی راہ ہموار کی، آسٹریلوی ٹیم کو آج کے ایک میچ کاانتظار ہے زمبابوے ہار گیا تو سپر ایٹ کی امید زندہ رہے گی آئرلینڈ ہار گیا تو آسٹریلیا پہلے مرحلے میں ہی ورلڈکپ سے آوٹ ہو جائے گا.
پالے کیلے میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹی20 ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم ایک بار پھر بھارت سے ہار گئی، کپتان کے غلط فیصلے
آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
کپتان مچل مارش نے 54 اور ٹریوس ہیڈ نے 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلیں۔ جوش انگلس نے 27 جبکہ گلین میکسویل نے 22 رنز بنائے۔
میزبان سری لنکا کی جانب سے دشان ہیمانتھا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دشمانتھا چمیرا نے دو، مہیش تھیکشنا، کمنڈو مینڈس اور دونتھ ویلالاگے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا، اوپنر پاتھم نسانکا نے 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتحیاب کروادیا۔ انہیں اس شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ان کے علاوہ کوشل مینڈس نے 51 جبکہ پاون رتنانائیکے نے 28 رنز کی اننگز کھیلیں، آسٹریلیا کی جانب سے گرنے والی دونوں وکٹیں مارکس اسٹوئنس نے حاصل کیں،
اس ناکامی کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا ورلڈکپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
Comments are closed.